| |
برج حمل
|
دائرہ بروج کا آغاز برج حمل سے ہو رہا ہے۔ سورج جب اس اوّلین برج کے درجہ اوّل پر قدم رکھتا ہے تو موسم بَہار کا آغاز ہوتا ہے۔ یہ مُذکر برج تسلیم کیا گیا اور اپنی ماہیت و مزاج میں منقلب، یعنی حرکت پسند ہے۔ آتشی بروج کی تکون کا پہلا رکن ہے۔ اعضائے جسمانی میں سر، دماغ، کاسئہ سر اور چہرے کی ہڈیاں اس سے منسوب ہیں۔
|
برج حمل کا طرہ امتیاز
|
قیادت، ہمت و حوصلہ، بہادری اور غصّہ برج حمل کی امتیازی خصّوصیات ہیں۔ اس کے زیراثر پیدا ہونے والے افراد(مرد و خواتین) متجسس مزاج اور تحقیق کے شوقین ہوتے ہیں۔ مہم جوئی اور چیلنج کو پسند کرتے ہیں۔ جوش و ولولہ، بے تکلفی و بے باکی اور بے خوفی ان کی زندگی میں نمایاںر ہتی ہیں۔
|
برج حوت اور حمل کی حد اتصال
|
اگر آپ کی تاریخ پیدائش 19 مارچ سے 23 مارچ تک ہے توآپ برج حوت اور حمل کے سنگم پر پیدا ہوئے ہیں گویا دونوں بروج کے اثرات آپ نے قبول کیے ہیں۔ حوت اور حمل دو متضاد برج ہیں، لہٰذا آپ کی شخصیت میں بھی تضادات نمایاں ہوں گے۔ آپ آگ بھی ہیں اور پانی بھی، پُرجوش بھی اور حساس بھی۔ عملیت پسندی کے ساتھ کاہلی و سستی بھی آپ کی شخصیت کا حصّہ ہے۔ غیرمعمولی ذہانت اور جدت طرازی، احتیاط پسندی، محنت، دلیری اور صلح جوئی، منصوبہ سازی، فکر و خیال میں گہرائی، اپنے مقصد کے حصّول کے لیے صبر و برداشت آپ کے اندر موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپ زودرنج و تنگ مزاج بھی بلا کے ہیں اور اپنے کام اور معاملات میںد وسروں کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتے، بلکہ دوسروں کی رہنمائی کرنا چاہتے ہیں۔
|
حمل شخصیت و کردار
|
دائرة البروج کا پہلا برج ہونے کی وجہ سے حمل افراد کی شخصیت میں اوّلیت کا جذبہ نمایاں رہتاہے۔ وہ اپنا قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ برج حمل کو تمام بروج میں نہایت اہم اور طاقت ور تصور کیا جاتا ہے۔ حمل افراد کو اپنی صلاحیتوں اورکامیابیوں کا بہت زیادہ یقین اور خود پر مکمل اعتماد ہوتا ہے۔ یہ بے خوف، آزاد منش، تیز مزاج اور ظاہر بین ہوتے ہیں۔ دوسروں پر بھروسا کرنے کے بجائے انہیں اپنی ذات پر زیادہ اعتماد ہوتا ہے اور عموماً کسی کی مدد کے خواہاں نہیں رہتے، نہ ہی کسی کی پروا کرتے ہیں۔ ان کی ضرورت سے زیادہ انا اور ”خودی“ ہی بعض اوقات ان کے لیے پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔ صاف گوئی(منہ پھٹ ہونا) بھی ان کے مزاج کا حصہ ہے لیکن ان کا مقصد دوسروں کو تکلیف پہنچانا نہیں ہوتا۔
حمل افراد باعمل شخصیت وکردار کے مالک ہوتے ہیں، لیکن جذباتی اورجارحانہ فطرت بھی ان کے کردار کا اہم حصہ ہے۔ خودسری و سرکشی پر اتر آئیں تو انہیں سنبھالنا بڑا مشکل ہوگا۔ ان کے ارادے میں پختگی اور عمل میں تیزی وجلدبازی ہوتی ہے۔ اپنی قسمت کو بنانے یا بگاڑنے میں خود ان کا اپنا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔ ان لوگوں کو تحمل اور صبر کی عادت اختیار کرنی چاہیے اور یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ ہر معاملے میں درست ہیں، ان سے غلطی ہو ہی نہیں سکتی۔ حالات و واقعات کا تجزیہ کرتے ہوئے انہیں اپنے ذاتی جذبات و احساسات کی عینک اتار دینی چاہیے، تب ہی وہ مثبت فیصلے اور راست اقدام کرسکیں گے لیکن ایک حمل شخصیت کے لیے یقینا یہ بڑا مشکل کام ہے۔
حمل افراد کو اپنے غصّے پر قابو رکھنا چاہیے۔ یہ ذرا سی خلاف مزاج بات پر بھڑک اٹھتے ہیں۔ انہیں چیلنج کرنا گویا دعوت مبارزت دینا ہے، فوراً جوابی حملے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ غصّے کی حالت میں ان کی عقل خَبط ہو کر رہ جاتی ہے۔ معقول دلیل اور جواز سے انہیں رام کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمدہ انتظامی صلاحیت رکھتے ہیں اور ڈِسپلن کی پابندی چاہتے ہیں، خود بھی قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہیں لیکن قواعد و ضوابط خود ان کے اپنے اصولوں سے متصادم نہ ہوں۔ یہ دوسروں کا انتظار کرنا پسند نہیں کرتے ہیں، البتہ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ دوسرے ان کے انتظار میں ہوں یا ان کے پیچھے چلیں۔ اگر حمل افراد دوسروں کے جذبات کا خیال رکھنا اور دوسروں کے نکتہ نظر پر توجہ دینا سیکھ لیں تو انہیں دوسروں سے شکایات پیدا نہ ہوں بلکہ انہیں بھی دوسروں سے پیدا ہونے والی شکایات کا ازالہ ہوجائے گا۔
|
برج حمل کا عشرہ اوّل
|
ہر برج 30 درجہ طوالت رکھتا ہے۔ اسے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر حصّہ ایک عشرہ یا اصطلاح نجوم میں ”درپیمان“ کہلاتا ہے۔ اگر آپ کی پیدائش 24 مارچ سے 2 اپریل تک ہوئی ہے تو آپ کا تعلق برج حمل کے عشرہ اوّل سے ہے اور یہ عشرہ آپ کے حاکم ستارے مریخ کے ہی ماتحت ہے۔ برج حمل کے ابتدائی 10 درجات چوں کہ دائرہ بروج کا آغاز کر رہے ہیں، اس لیے اس عرصے کو عہدطفلی تصور کیا گیا ہے۔ اس دوران پیدا ہونے والے افراد اکثر بچکانہ خصائل کا اظہار کرتے ہیں۔ ان میں کشادگی، بے تکلفی اور توانائی کا رجحان پایا جاتا ہے۔ وہ ناصرف اپنے فطری پن، بے ساختگی اورزندہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ دوسرے لوگوں میں پائی جانے والی ان خصوصیات کو سراہتے ہیں۔ برج حمل کے عشرہ اوّل کے لوگوں پر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ زندگی کے بارے میں بچکانہ اور سطحی سوچ رکھتے ہیں۔ ایسی تنقید کی صورت میں یہ لوگ سخت ناگواری محسوس کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ عوامی زندگی کے لیے موزوں ترین ہیں اور بے شک خوش گوار معاشرتی سرگرمیوں سے لطف اندو زہوتے ہیں لیکن ان کے لیے دوسروں کے ساتھ دنیاوی معاملات رکھنا اکثر دشوار ثابت ہوتا ہے اور اس کی وجہ شاید یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے نظریات کے معاملے میں بے حد کٹر اور ہٹ دھرم ہوتے ہیں اور ان کی آدرش پسندی سمجھوتوں کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ ان کا بے لچک اور سخت رویہ روزمرہ زندگی کے معاملات میں کچھ لو اور کچھ دو کے سیدھے سادے اور آسان اُصول کو ناممکن بنا سکتا ہے۔ یہ لوگ قیادت کے خواہش مند ہوتے ہیں، خواہ اس مرتبے کو حاصل کرنے کے لیے ناموزوں ہی کیوں نہ ہوں۔
|
حمل کا عشرہ دوم
|
اگر آپ برج حمل کے زیراثر 3 اپریل سے 10 اپریل تک پیدا ہوئے ہیں تو آپ کا تعلق برج حمل کے دوسرے عشرے سے ہے اور یہ عشرہ سیارہ شمس کے زیراثر ہے۔ا س طرح آپ حمل اور اس کے اثرات کا شان دار امتزاج رکھتے ہیں۔ سیارہ مریخ اور شمس دونوں کی خصّوصیات آپ کے اندر موجود ہیں۔ اس عشرے میں پیدا ہونے والے افراد کی زندگی میں کامیابی نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ معاشرے میں ان کے رہن سہن کا انداز اور دوسروں سے مَیل جُول کے طور طریقے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ عشرہ دوم کے بہت سے لوگ اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ کوئی ان پر توجہ دے رہا ہے یا نہیں۔ وہ اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش میں آگے ہی آگے بڑھتے چلے جانے کی طاقت اور حوصلہ رکھتے ہیں اور بالآخر دوسروں کی دل چسپی اور توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان لوگوں میں اپنی اہمیت جتانے کا رجحان پایا جاتا ہے۔
|
برج حمل کا عشرہ سوم
|
اگر آپ کی تاریخ پیدائش 11 سے 18 اپریل تک ہے تو آپ کا تعلق برج حمل کے تیسرے عشرے سے ہے۔ اس عشرے پر سیارہ مشتری کے اثرات پڑ رہے ہیں، لہٰذا آپ سیارہ مریخ اور مشتری کی خصّوصیات کا شان دار امتزاج رکھتے ہیں۔ مشتری آئین و قانون، وسعت و ترقی، روحانی، اخلاقی اور رحم دلی کے جذبات اُبھارتا ہے اور سیارہ مریخ کے منفی اثرات کم
کرتا ہے۔ آپ ایک پُرخلوص اور ایمان دار شخصیت کے مالک، گرم جوش، شریف فطرت انسان ہیں۔ دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں۔ دولت کے معاملے میں خوش قسمت رہتے ہیں لیکن فراخ دلی سے خرچ بھی کرتے ہیں، البتہ مستقل نوعیت کے فوائد حاصل کرنے کے بجائے آپ کی نظر عارضی نوعیت کے فوائد پر رہتی ہے۔
عشرہ سوم کے حمل افراد پیدائشی قائد ہوتے ہیں۔ وہ مقررہ حدود کو توڑ کر آگے نکل جانے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے۔ اکثر اپنے اَفکار سے زیادہ اپنی شخصیت کا جادو چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے ساتھیوں کو نظر انداز نہیں کرتے اور اپنی ذمے داریوں کا احساس رکھتے ہیں۔
|
حمل بچہ |
مشہور ہے کہ حمل بچہ اپنی پیدائش کے فوراً بعد ماں باپ کو یہ احساس دلا دیتا ہے کہ ان کے گھر میں ایک اہم وجود کا اضافہ ہوگیا ہے، کیوں کہ ان کے جارحانہ مزاج کا اظہار ماں کی گود میں ہی شروع ہو جاتا ہے اور یہ اپنی کسی طلب کے پورا ہونے میںکوئی تاخیر برداشت نہیں کرتے، نہ ہی انہیں ڈانٹ ڈپٹ کے ذریعے کسی کام سے روکا جا سکتا ہے۔ بڑے ہونے کے بعد یہ بچے اس بات کو پسند نہیں کریں گے کہ دوسرے ان پر حکم چلائیں، لہٰذا حمل بچوں کے والدین کو نہایت سمجھ بوجھ سے کام لینے کی ضرورت ہوگی۔ زیادہ سختی کی صورت میں وہ بغاوت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، لہٰذا بہتر بات یہ ہوگی کہ انہیں پیار محبت اور دلیل و جواز کے ذریعے قابو میں رکھا جائے۔ یہ بچے ہر اس کام میں پہل کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے، خواہ اس میں خطرات ہی کیوں نہ ہوں۔
|
حمل ماں
|
بحیثیت ماں حمل خواتین کو اپنے بچوں اور ان کے مستقبل سے بڑی دل چسپی اور توقعات ہوتی ہیں۔ وہ انہیں ہر معاملے میں نمایاں اور آگے دیکھنا چاہتی ہیں۔ وہ اپنے بچوں کی بہتری اور ترقی کے معاملے میں اپنی ذاتی تکالیف یا مالی اخراجات کی بھی پروا نہیں کرتی ہیں۔ حمل خواتین بہت مضبوط قوت ارادی کی مالک ہوتی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے اور بیٹیوں میں زیادہ تفریق نہیں کرتیں، کیوں کہ فطری طور پر نڈر اور متحرک ہوتی ہیں، لہٰذا اپنے بچوں کی بہتری اور ان کے حقوق کے لیے ہر تکلیف برداشت کرنے اور ہر دشواری کا سامنا کرنے کو تیار رہتی ہیں۔ انہیںچاہیے کہ بچوں کے معاملات میں حکمت عملی سے کام لیا کریں، نہ کہ ان پر اپنے احکامات مسلط کرتی رہیں۔
|
حمل باپ
|
بحیثیت باپ حمل افراد اپنے بچوں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے وہی کچھ کریں جو انہیں پسند ہے یا جسے وہ درست اور ضروری سمجھتے ہیں۔ بچوں کی اپنی پسند اور ناپسند یا مرضی ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتی۔ یہ رویہ اکثر ان کے اور بچوں کے درمیان فاصلہ بڑھا دیتا ہے۔ انہیں چاہیے کہ اپنے بچوں کی تربیت اور میلان کا خیال رکھیں، کیوں کہ یہ ضروری نہیں کہ باپ اور بچوں کی طبیعت یا فطرت ایک جیسی ہو۔ اپنے بچوں کی خوشی اور ان سے بہتر تعلقات کی خاطر انہیں اپنے بعض انتہاپسندانہ رجحانات میں تبدیلی لانی چاہیے۔
|
حمل بیوی
|
حمل عورت بلاشبہ شان دار نسوانی صفات کی حامل ہوتی ہے۔ وہ بہت معاون و مددگار شریک حیات ثابت ہوتی ہے مگر اس کے لیے ایک حوصلہ مند اور جسمانی لحاظ سے اسمارٹ و مضبوط شوہر ضروری ہے جو اس کے لیے باعث فخر ہو۔ تب ہی وہ اسے دل کی گہرائیوں میں جگہ دے گی اور اس کی وفادار و مددگار بن کر رہے گی۔ حمل عورت خود بھی نہایت پُرکشش اور اسمارٹ ہوتی ہے اور اسے خود پر فخر ہوتا ہے۔ وہ اپنے خاندان کے بارے میں بھی فخریہ انداز اور اعلیٰ خیالات رکھتی ہے۔ کم تر درجے کی باتوں اور چیزوں کے لیے اس کے دل میں کوئی نرم گوشہ نہیں ہوتا، اس لیے وہ اپنے شوہر، بچوں اور خاندان کو اعلیٰ روایات و خصوصیات کا حامل دیکھنا چاہتی ہے۔ شاید اسی وجہ سے رقابت و سماجی مقابلہ آرائی اس کی زندگی میں نمایاں ہوتی ہے۔ وہ اپنے شوہر کی بھرپور توجہ چاہتی ہے اور یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ وہ اس کی موجودی میں کسی اور طرف توجہ دے یا کسی اور کی تعریف کرے۔ اس معاملے میں وہ شوہر پر مکمل قبضہ و غلبہ رکھنا چاہتی ہے۔ اگر شوہر تابع داری کا مظاہرہ کرے تو وہ بہت خوش اور مطمئن رہتی ہے۔ بہ صورت دیگر دونوں کے درمیان غلبہ و حاکمیت کے حصّول کے جنگ چھڑ سکتی ہے اور گھر کا امن و امان غارت ہو سکتا ہے۔
|
مثبت اور منفی خصوصیات
|
حمل افراد پیدائشی جنگجو اور عزم و ارادے کے پکے، اپنے مقصد کی لگن رکھنے والے ہوتے ہیں۔ ہمت و دانائی، سرگرمی و پھرتی، صاف ذہن اور واضح تخیل ان کی مثبت خصّوصیات میں شامل ہے۔ انکی شخصیت کے منفی پہلووں میں خودغرضی وجلدبازی، خودبینی و غرور، حسد اور دوسروں پر غلبہ رکھنے کی خواہش، بے احتیاطی، سخت مزاجی اور تشدد نمایاں ہیں۔ مثبت یا منفی خصّوصیات میں کمی بیشی کا انحصار کسی شخصیت کے انفرادی زائچے کی مخصوص صورت حال پر منحصرہوتا ہے۔
|
برج حمل کی محبت کے رنگ ڈھنگ
|
آتش مزاج حمل افراد معاملات محبت میں بھی نہایت متشدد اور سرپھرے واقع ہوئے ہیں، لیکن جیسا کہ دیگر معاملات میں یہ پہل کرنے کے عادی ہوتے ہیں، محبت کے معاملات میں صورت حال اکثر اس کے برعکس ہوتی ہے۔ شاید اپنی اَناپسندی کے سبب یہ محبت کے معاملے میں بھی ایک باوقار اور کبھی کبھی پُرغرور انداز اختیار کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ جذباتی طور پر عُشاق کے سردار ہیں اور نہایت دل پھینک ہوتے ہیں، لیکن یہ محبوب کے ناز نخرے اٹھانے سے زیادہ خود بہت زیادہ ناز نخرے دکھاتے ہیں۔ یہ لوگ فطرتاً کسی ایک ہی شریک حیات تک خود کو محدود رکھتے ہیں۔ جھوٹی تعریف اور چاپلوسی سے بہت جلد متاثر ہو جاتے ہیں۔ انہیں اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے یہ ہتھکنڈے بہت موثر ثابت ہوتے ہیں۔ اگریہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگاکہ ایک حمل مرد کے لیے کسی عورت کو سمجھنا بڑا مشکل کام ہے اور کبھی کبھی یہی صورت ایک حمل عورت کے ساتھ بھی پیش آتی ہے کہ وہ کسی مرد کو سمجھنے میں ناکام رہتی ہے۔ حمل افراد سے محبت کے معاملات میں ہر قسم کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ یہ معاملات عشق کی انتہاوں کو چھو سکتے ہیں اور محبت کی کوئی لاثانی نظیر قائم کر سکتے ہیں، مگر اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ معاملات عشق میں شاید یہی لوگ دنیا میں سب سے زیادہ دل توڑنے والے بھی مشہور ہیں۔
|
حمل اور حمل کا ساتھ
|
دونوں کا عنصر آگ ہے، لہٰذا دونوں کی تمام خصوصیات مثبت و منفی مشترک ہیں۔ ان خصوصیات میں کچھ فرق اس صورت میں نظر آئے گا جب ان کی پیدائش کے عشرے الگ الگ ہوں، لہٰذا دونوں کی یکساں خصّوصیات کے پیش نظر اس جوڑی کے بارے میں بہت احتیاط سے سوچنے کی ضرورت ہوگی، ورنہ دونوں جنگجو ایک دوسرے پر غلبہ اور فضیلت حاصل کرنے کے جنون میں ایک دوسرے سے زورآزمائی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور اگر ایک بار دونوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی توپھر کوئی بھی ہار ماننے کے لیے تیار نہ ہوگا۔ اس جوڑی کا باہم گزارہ اسی صورت میں ممکن ہے جب دونوں ایک ہی وقت میں خود کو ”باس“ تصور نہ کریں۔ عموماً دو حمل افراد جب آمنے سامنے ہوتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے دو طاقت ور حریف ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں۔ پھر کسی ایک طرف سے بھی اگر کوئی آمرانہ فیصلہ سنایا گیا تو ضروری ہے کہ دوسری جانب سے بھی اس کا جواب بھرپور جوابی کاروائی کے انداز میں دیا جائے۔ یہ الگ بات ہے کہ تھوڑی سی گرما گرمی کے بعد دونوں ہی ٹھنڈے پڑ جائیں۔ طاقت و توانائی سے بھرپور یہ جوڑی نت نئے خیالات اور دل چسپیوں کی رسیا ہوتی ہے اور دونوں ہی ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوششوں میں مصّروف رہتے ہیں۔ ان تمام باتوں اور خصّوصیات کی روشنی میں اس شراکت سے کوئی یقینی مفید توقع نہیں رکھی جا سکتی۔
|
حمل اور ثو رکا ساتھ
|
حمل کا عنصر آگ اور ثور کا مٹی ہے۔ دونوں عناصرمیں کوئی ربط باہم نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے دونوں جڑواں برج ہیں۔ حمل سے ثور دوسرے نمبر پر ہے اور ثور سے حمل کا نمبر بارہواں ہے، لہٰذا دونوں کے درمیان موافقت یا عدم موافقت کا کوئی زاویہ نظر نہیں ہے۔ حمل اور ثور کی شراکت دو متضاد رویوں اور سوچوں کی شراکت ہے۔ دونوں کے رنگ ڈھنگ جدا جدا ہیں۔ حمل افراد متحرک و بے چین ہوتے ہیں جب کہ ثور افراد ہمیشہ خود کو ساکن اور مستحکم رکھنا پسند کرتے ہیں۔ حمل ہر کام میںتیزی دکھاتا ہے جب کہ ثو رکو بے سوچے سمجھے تیز رفتاری پسند نہیں۔ وہ موقع کا انتظار کرنا پسند کرتا ہے۔ حمل کو زیادہ کامیابی، شہرت اور ترقی کی طلب ہوتی ہے مگر اپنی اس خواہش کے حصّول کے لیے وہ ضروری تیاری کو اہمیت نہیں دیتا جب کہ ثور خاموشی سے پہلے اپنی بنیاد کو مستحکم کرنے پر توجہ دیتا ہے پھر کوئی عملی قدم ترقی کے زینے کی طرف بڑھاتا ہے۔ باہمی محبت و کشش کے اعتبار سے حمل فرد کو ثور کی مضبوط اور توانا شخصیت سے دل چسپی پیدا ہوتی ہے اور وہ اسے اپنے لیے فائدہ مند خیال کرتا ہے مگر یہ کشش زیادہ دیرپا نہیں ہوتی۔ بعد میں جب ثور اپنی آہستہ روی کا مظاہرہ کرتا ہے اور اپنا اڑیل پن دکھاتا ہے تو حمل اسے راستے میں چھوڑ کر آگے نکل سکتا ہے۔ ثور کی پُرسکون جذباتی دنیا میں حمل فرد کی آمد نئی رنگینیاں اور ہلچل تو پیدا کر دیتی ہے جو اس کے لیے عارضی طور پر دل چسپی کا باعث ہوتی ہے مگر وہ مستقل طور پر ہنگامہ خیز صورت حال میں خوش نہیں رہ سکتا۔ چناں چہ اس جوڑی سے خوش گوار رفاقت کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔
|
حمل اورجوزا کا ساتھ
|
حمل کاعنصر آگ اور جوزا کا ہوا ہے۔ ہوا آگ کو تیز کرتی ہے اور حرارت سے ہوا مزید تقویت پاتی ہے، لہٰذا عناصر کے اعتبار سے دونوں میں گرم جوش موافقت موجود ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق جوزا حمل سے تیسرا برج ہے، جس کا تعلق ذہنی صلاحیتوں سے ہے جب کہ حمل جوزا سے گیارہواں برج ہے، اس کا تعلق امید و خواہشات سے ہے۔ گویا حمل کے لیے جوزا کی حیثیت ایک ذہن کی سی ہے اور حمل جوزا کی توقعات کے عین مطابق ہے۔
جوزا شخصیت کی مثبت خصّوصیات میں حاضر جوابی اور خوش مزاجی، ہمہ گیریت، ذہانت، پُرجوشی،مصلحت اندیشی اور موقع شناسی شامل ہیں، جب کہ منفی خصّوصیات میں قوتِ فیصلہ کا فقدان، بے پروائی، بے ڈھنگاپن، خودپسندی اور بے تعلقی نمایاں ہیں۔
حمل اورجوزا سے متعلق افراد تصنع اور بناوٹ سے پاک ہوتے ہیں۔ دونوں میں تخلیقی صلاحیتیں ہوتی ہیں اوریہ بڑے بااُصول ہوتے ہیں۔ حمل شخصیت میں ہمت اور بہادری اور جوزا میں دل کشی اور خوش مزاجی پائی جاتی ہے۔ دونوں دولت جمع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اقتدار پسند ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی اپنی وقتی اور فوری خواہشات یا دل چسپیوں پر دوسری چیزیں قربان کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ جذبہ بہت عارضی اور مختصر ہوتا ہے، شاید اسی لیے ان کی یہ جذباتیت زیادہ کامیاب نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی یہ دونوں بالکل بچکانہ حرکتیں کرنے لگتے ہیں۔ دیانت داری ان کی خصوصیت ہے لیکن کبھی کبھی جب دیانت داری کا بھوت اترتا ہے اور خودفریبی کی ابتدا ہو جاتی ہے تو صورت حال بدل جاتی ہے۔ ان دونوں کا ساتھ بڑا سودمند ہوتا ہے۔ یہ اپنی مشترکہ منزل تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔ حمل کے ساتھ جوزا کی شراکت دونوں کی قوت و صلاحیت میں اضافے کا سبب بن جاتی ہے۔ حمل کی عملی شخصیت جوزا کی ذہانت کی مدد سے غیرمعمولی کارنامے انجام دے سکتی ہے جب کہ حمل کی عملی طاقت سے جوزا کی ذہانت بے پناہ فائدے اٹھا سکتی ہے۔ جوزا کی حس مزاح ایک حمل فرد کی زندگی میں خوشیاں اورمسکراہٹ بکھیر دیتی ہے جب کہ ایک حمل فرد جوزا فرد کی خواہشات کو تکمیل تک پہنچا سکتا ہے لیکن ان دونوں کے درمیان اگر کوئی بڑا تنازع پیدا ہو جائے تو یہ ایک دوسرے سے جدا ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگائیں گے اور ایسا تنازع عموماً اناپرستی کے سبب پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
|
حمل اور سرطان کا ساتھ
|
حمل آگ اور سرطان کا عنصر پانی ہے۔ دونوں مخالف عنصر ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں میں موافق زاویہ نظر نہیں ہے۔
سرطان شخصیت کے مثبت پہلو یہ ہیں: حساس اور ہمدرد، محکم اور موثر، وفادار اور بااصول، تخیل پسند۔ جب کہ منفی خصّوصیات یہ ہیں: من موجی، احساس کم تری کا شکار، متذبذب، زودرنج، یاسیت پسند۔
حمل اور سرطان کی شراکت بڑی غیریقینی ہے۔ حمل فرد کے لیے زندگی ایک بڑا چیلنج ہے اور یہ لوگ مشکلات تلاش کرتے رہتے ہیں پھر انہیں دور کرنے یا مسائل حل کرنے میں لطف محسوس کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک زندگی بغیر کسی مقابلہ آرائی کے زندگی ہی نہیں ہے۔ سرطان افراد ان کے مقابلے میں سہل پسند اور محتاط ہوتے ہیں۔ یہ براہ راست کسی راہ پر چلنے کے بجائے گھما پھرا کر کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ حمل افراد کو اپنی صلاحیتوں اور قوت کا علم ہوتا ہے۔کوئی تکلیف پہنچنے پر یہ غصّے میں آجاتے ہیں اور جوابی کارروائی کے لیے تیار ہو جاتے ہیں، جب کہ سرطان کی خصلت اس سے مختلف ہے۔ وہ تکلیف یا کسی نادانی کی صورت میں اپنے ہی خول میں سمٹ جاتے ہیں۔ ان پر یاسیت کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ حمل فرد کی شعلہ فشاں شخصیت اور اولوالعزمی سرطان کی پست ہمتی برداشت نہیں کر سکتی۔ وہ اسے روتا دھوتا چھوڑ کر آگے بڑھ جائے گا۔ جذباتی طور پر بھی دونوں کے مزاج اور فطرت میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔سرطان بہت حساس اور نازک مزاج، جب کہ حمل جارحیت پسند اور متشدد۔ حمل کے ساتھ رہ کر سرطان کو مستقل روحانی اورجذباتی اذیت سے گزرنا پڑے گا، جب کہ حمل کو سرطان کے جذبات و احساسات کی کوئی پروا نہیں ہوگی، لہٰذا اس شراکت کو قائم کرتے ہوئے دونوں فریقین کو بہت کچھ سوچنے اور سمجھنے کی ضرورت ہوگی۔ بہتر تو یہی ہوگا کہ دونوں ایک دوسرے سے دور ہی رہیں۔
|
حمل اور اسد کا ساتھ
|
دونوں کا عنصر ایک، یعنی آگ ہے۔ علم نجوم کی روشنی میں اسد حمل سے پانچواں برج ہے، جب کہ حمل برج اسد سے نویں نمبر پر واقع ہے۔ گویا دونوں میں حقیقی طو رپر ایک زاویہ التفات و پسندیدگی موجود ہے۔ اسد شخصیت کے مثبت پہلووں میںفراخ دلی، وقار، گرم جوشی، مہربانی اور وفاداری، خودشناسی، فن کارانہ صلاحیت، شاہانہ انداز و اطوار وغیرہ شامل ہیں، جب کہ منفی پہلووں میں شیخی اور شدت پسندی، غرور و بے صبری، من موجی اور خودپسندی، ضرورت سے زیادہ اعتماد وغیرہ نمایاں ہیں۔ حمل اور اسد کی شراکت کو ایک بھرپور شراکت کہا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں بہت باہمت اور باعزم ہیں۔ دونوں ہی بہترین خوش گوار زندگی کے خواہاں ہوتے ہیں۔ زندگی سے پوری طرح لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ دونوں کی منزل خواہ ایک نہ ہو مگر راستے دونوں کے ایک ہی ہوتے ہیں اور وہ بھی ایک پُروقار سفر کے لیے۔ شیر کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ شکست تسلیم نہیں کرتا ہے اور نہ مقابلے سے گھبراتا ہے، نہ ہی جیت کی کوشش سے باز آتا ہے۔ اب شیر ہو یا شیرنی ان کا اصل مقام تو تخت حکومت ہی ہے۔ اس سے کم پر وہ راضی یا مطمئن نہیں ہوں گے۔ مینڈھے کو بھی اپنی جیت ہی پسند ہے۔و ہ بھی خود کو عظمت و بلندی کے نمایاں مقام پر دیکھنا چاہتا ہے۔ اگر یہ دونوں ایک ہی مقام پر کھڑے رہنا چاہیں تو ذرا مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔ بس اس کے علاوہ ان دونوں کے لیے کوئی مشکل مسئلہ نہیں ہے۔ دونوں کی جوڑی نہایت خوش گوار ہو سکتی ہے۔
|
حمل اور سنبلہ کا ساتھ
|
حمل آگ اور سنبلہ کا عنصر مٹی ہے۔ دونوں میں عناصر کے اعتبار سے کوئی تعلقِ خاص نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کی روشنی میں سنبلہ، برج حمل سے چھٹے نمبر پر ہے اور حمل کا نمبر برج سنبلہ سے آٹھواں ہے۔ گویا سنبلہ افراد حمل افراد کے بہتر ماتحت اور ملازم تو ہو سکتے ہیں لیکن بہتر جذباتی شریک نہیں۔ اس طرح سنبلہ شخصیت ایک حمل فرد کے ساتھ ڈر، سہم کر رہ سکتی ہے محبت بھرے انداز میں نہیں۔
سنبلہ شخصیت اپنی مثبت خصوصیات میں اصول پسند، درست اور معقول تجزیے کے عادی، ذی شعور ہوتی ہے، جب کہ اس کے منفی پہلوﺅں میں اعتراض و نکتہ چینی، تنگ نظری، کنجوسی وغیرہ نمایاں ہیں۔
حمل اور سنبلہ کی شراکت کاروباری معاملات میں کسی حد تک مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ وہ بھی ایک حمل شخصیت کے، لیکن یہ جوڑی ازدواجی زندگی کے بندھن میں زیادہ بہتر نتائج کی حامل نہیں ہوگی۔ ایک حمل مرد یا عورت، سنبلہ مرد یا عورت کے ساتھ اچھا وقت گزار سکتا ہے مگر اسے یہ کبھی معلوم نہیں ہوگا کہ اس کے سنبلہ ساتھی کو اسے خوش رکھنے کے لیے کیا قربانیاں دینا پڑیں گی۔ نتیجے کے طور پر سنبلہ فرد کی صحت متاثر ہونے لگے گی اور رفتہ رفتہ اس کی کارکردگی خراب ہوتی چلی جائے گی۔ پھر یہ صورت حال بھی ایک حمل شخصیت کے لیے ناپسندیدہ ہوگی اور وہ اپنی ضروریات کے مطابق نئی دل چسپیاں تلاش کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے، لہٰذا اس شراکت کی سفارش نہیں کی جا سکتی۔
|
دونوں کا عنصر ایک، یعنی آگ ہے۔ علم نجوم کی روشنی میں اسد حمل سے پانچواں برج ہے، جب کہ حمل برج اسد سے نویں نمبر پر واقع ہے۔ گویا دونوں میں حقیقی طو رپر ایک زاویہ¿ التفات و پسندیدگی موجود ہے۔ اسد شخصیت کے مثبت پہلوو¿ں میںفراخ دلی، وقار، گرم جوشی، مہربانی اور وفاداری، خودشناسی، فن کارانہ صلاحیت، شاہانہ انداز و اطوار وغیرہ شامل ہیں، جب کہ منفی پہلوو¿ں میں شیخی اور شدت پسندی، غرور و بے صبری، من موجی اور خودپسندی، ضرورت سے زیادہ اعتماد وغیرہ نمایاں ہیں۔ حمل اور اسد کی شراکت کو ایک بھرپور شراکت کہا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں بہت باہمت اور باعزم ہیں۔ دونوں ہی بہترین خوش گوار زندگی کے خواہاں ہوتے ہیں۔ زندگی سے پوری طرح لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ دونوں کی منزل خواہ ایک نہ ہو مگر راستے دونوں کے ایک ہی ہوتے ہیں اور وہ بھی ایک پُروقار سفر کے لیے۔ شیر کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ شکست تسلیم نہیں کرتا ہے اور نہ مقابلے سے گھبراتا ہے، نہ ہی جیت کی کوشش سے باز آتا ہے۔ اب شیر ہو یا شیرنی ان کا اصل مقام تو تخت حکومت ہی ہے۔ اس سے کم پر وہ راضی یا مطمئن نہیں ہوں گے۔ مینڈھے کو بھی اپنی جیت ہی پسند ہے۔و ہ بھی خود کو عظمت و بلندی کے نمایاں مقام پر دیکھنا چاہتا ہے۔ اگر یہ دونوں ایک ہی مقام پر کھڑے رہنا چاہیں تو ذرا مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔ بس اس کے علاوہ ان دونوں کے لیے کوئی مشکل مسئلہ نہیں ہے۔ دونوں کی جوڑی نہایت خوش گوار ہو سکتی ہے۔
|
حمل اور سنبلہ کا ساتھ
|
حمل آگ اور سنبلہ کا عنصر مٹی ہے۔ دونوں میں عناصر کے اعتبار سے کوئی تعلقِ خاص نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کی روشنی میں سنبلہ، برج حمل سے چھٹے نمبر پر ہے اور حمل کا نمبر برج سنبلہ سے آٹھواں ہے۔ گویا سنبلہ افراد حمل افراد کے بہتر ماتحت اور ملازم تو ہو سکتے ہیں لیکن بہتر جذباتی شریک نہیں۔ اس طرح سنبلہ شخصیت ایک حمل فرد کے ساتھ ڈر، سہم کر رہ سکتی ہے محبت بھرے انداز میں نہیں۔
سنبلہ شخصیت اپنی مثبت خصوصیات میں اصول پسند، درست اور معقول تجزیے کے عادی، ذی شعور ہوتی ہے، جب کہ اس کے منفی پہلوﺅں میں اعتراض و نکتہ چینی، تنگ نظری، کنجوسی وغیرہ نمایاں ہیں۔
حمل اور سنبلہ کی شراکت کاروباری معاملات میں کسی حد تک مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ وہ بھی ایک حمل شخصیت کے، لیکن یہ جوڑی ازدواجی زندگی کے بندھن میں زیادہ بہتر نتائج کی حامل نہیں ہوگی۔ ایک حمل مرد یا عورت، سنبلہ مرد یا عورت کے ساتھ اچھا وقت گزار سکتا ہے مگر اسے یہ کبھی معلوم نہیں ہوگا کہ اس کے سنبلہ ساتھی کو اسے خوش رکھنے کے لیے کیا قربانیاں دینا پڑیں گی۔ نتیجے کے طور پر سنبلہ فرد کی صحت متاثر ہونے لگے گی اور رفتہ رفتہ اس کی کارکردگی خراب ہوتی چلی جائے گی۔ پھر یہ صورت حال بھی ایک حمل شخصیت کے لیے ناپسندیدہ ہوگی اور وہ اپنی ضروریات کے مطابق نئی دل چسپیاں تلاش کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے، لہٰذا اس شراکت کی سفارش نہیں کی جا سکتی۔
|
حمل اور میزان کا ساتھ
|
یہ آگ اور ہوا کا ساتھ ہے۔ دونوں عناصر ایک دوسرے سے مل کر تقویت پاتے ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کی روشنی میں برج حمل پہلا اور برج میزان اس کے مدمقابل ساتواں برج ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے ساتویں نمبر پر ہیں، لہٰذا دونوں ایک دوسرے کے لیے بہترین شریک کار ثابت ہو سکتے ہیں۔ میزان شخصیت اپنے مثبت پہلووں میں نفیس و پُرکشش، متوازن اور انصاف پسندی، ہم آہنگی کی ماہر، ہر دل عزیز، عقل مند و ہوشیار ہوتی ہے، جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں سہل پسند اور کسی حد تک سستی، محرومی، خودغرضی اور پس و پیش میں مبتلا ہونا شامل ہے۔ حمل اور میزان کی شراکت بہت عمدہ، خصّوصاً شراکتی عمل میں عمدہ توازن کے ساتھ بہترین پیش قدمی ہوتی ہے۔ حمل فرد میزان کی ذہانت، دل کشی، ہم آہنگی کی خوبیوں کو بہت پسند کرتا ہے، جب کہ میزان کسی کو خود سے متاثر ہوتا دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر یہ ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں۔ اس تعلق میں حمل کی غلبہ پسند طبیعت کبھی کبھی میزان کے مزاج پر گراں گزرتی ہے۔ دونوں کے درمیان توازن بگڑنے لگتا ہے،لہٰذا حمل افراد کو میزانی افراد کی توازن پسندی کے فلسفے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ کسی بڑے اختلاف کا امکان نہ رہے۔
|
حمل اور عقرب کا ساتھ
|
حمل کا عنصر آگ اور عقرب کا پانی ہے۔ عناصر کے اعتبار سے دونوں میں شدید اختلاف موجود ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق عقرب برج حمل سے آٹھویں نمبر پر ہے، جب کہ حمل برج عقرب سے چھٹے نمبر پر ہے۔ گویا حمل کی حیثیت عقرب کے ایک ماتحت یا ملازم جیسی ہے۔ عقرب شخصیت کے مثبت پہلو مضبوط قوت ارادی، خوداعتمادی، مصلحت اندیشی، پے چیدگی اور پُراسراریت، بے خوفی، ہوشیاری اور مہارت ہیں، جب کہ اپنے منفی پہلووں میں عقرب افراد حاسد، دوسروں پر غلبہ رکھنے والے، طنزیہ انداز اختیار کرنے والے، نہایت شدت پسند اور مغرور واقع ہوئے ہیں۔ حمل اور عقرب کا ساتھ ایک مشکل اور مہم جویانہ شراکت سامنے لا سکتا ہے۔ دونوں جنگجو سپہ سالار ہیں، لہٰذا ہمیشہ ایک دوسرے سے برسرپیکار رہتے ہیں۔ ان میں باہمی محبت کا اعلیٰ معیار قائم نہیں ہوتا۔ ان تمام پہلووں کے پیش نظر یہ کوئی بہت عمدہ اور خوش گوار شراکت قرار نہیں دی جا سکتی اور اس سے مفید اور معنی خیز نتائج کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔
|
حمل اور قوس کا ساتھ
|
دونوں بروج آتشی عنصر رکھتے ہیں۔ دونوں کا ملاپ فطری قوت و خصوصیت میں اضافے کا سبب ہے۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے بھی دونوں میں موافقت و کشش کا زاویہ نظر موجود ہے۔ حمل کا نمبر برج قوس سے پانچواں ہے اور پانچواں خانہ زائچے میں محبت اور انعام سے متعلق ہے، جب کہ قوس، برج حمل سے نویں نمبر پر ہے۔ نواں خانہ زائچے میں مستقبل کی منصوبہ بندی کو ظاہر کرتا ہے۔ چناں چہ حمل فرد ایک قوس فرد میں اپنا بہتر مستقبل دیکھتا ہے اور قوس ایک حمل فرد کو اپنا محبوب خیال کرتا ہے۔ قوس شخصیت اپنے مثبت پہلووں میں بے خوف اور صاف گو، فراخ دل، آزاد، منش، ہوشیار و متجسس، سخی، فطرت پسند اور پُرجوش ہوتی ہے، جب کہ اپنے منفی پہلووں میں ضرورت سے زیادہ پُراعتماد، غلط بیانی پر مائل، شیخی خور، غیرمستقل مزاج، اکھڑو، ناشائستہ، بے تکی بات یا حرکت کرنے والی ہوتی ہے۔ دونوں کا اتحاد نہایت گرم جوشی اور سرگرمی پیدا کرتا ہے۔ دونوں کسی معاملے میں پیچھے ہٹنے والے نہیں اور دوسروں کے تنازعات میں ٹانگ اڑانے سے بھی باز نہیں آتے بلکہ اپنے کس تنازع میں بھی دوسروں کو کھینچ سکتے ہیں۔ ان کے لیے ضروری ہے کہ خود پر قابو رکھیں ورنہ دونوں ایک دوسرے کی جان عذاب میں ڈال سکتے ہیں۔ دونوں ہی انتہائی چستی، پھرتی اور تیزی کے مظہر ہیں اور ہر وقت کسی نئی مہم کی ابتدا کرنے کو تیار۔ ان دونوں کی جوڑی کامیاب رہتی ہے، کیوں کہ دونوں ہی میں چند صفات مشترکہ ہیں، یعنی اصول پسندی، تبادلہ خیال کی عادت، تاکہ حالات کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے، لہٰذا دونوں کا باہمی گٹھ جوڑ کامیاب رہتا ہے۔
|
حمل اورجدی کا ساتھ
|
حمل کا عنصر آگ اور جدی کا مٹی ہے۔ دونوں عناصر میں کوئی تعلق خاص نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق حمل سے برج جدی دسویں نمبر پر ہے اور جدی سے برج حمل چوتھے نمبر پر۔ زائچے کا یہ زاویہ مخالف رجحان رکھتا ہے۔ جدی شخصیت اپنے مثبت پہلووں میں عملی، کارگزار، مستقل مزاج، مفید و مددگار، کردار میں پختہ، منطقی و حقیقت پسند، خاموش طبع، محنتی اور الگ تھلگ رہنے والی ہوتی ہے، جب کہ اپنی منفی خصّوصیات میں شکی مزاج اور سردمہر، خودغرض، مزاحمت پسند، ضدی و خودسر، زود رنج اور یاسیت پسند ہے۔ حمل اور جدی کی جوڑی ایک مشکل شراکت کا نقشہ پیش کر سکتی ہے۔ اگرچہ دونوں اپنی دھن کے پکے اور سخت محنتی ہیں مگر دونوں کا طریقہ کار مختلف ہے۔ حمل کو آپ ایک سرپھرا اور چھلانگیں مارنے کا شوقین کہہ سکتے ہیں جو سست رفتار اور اُصول و ضوابط کے مطابق چلنے والے جدی سے جلد بے زار ہو جائے گا اور جدی بھی حمل کی مہم جویانہ اور خوش فہم حرکتوں سے مطمئن نہ ہوگا۔ وہ کوئی کام کرنے سے پہلے خوب غور و خوض کرتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ قدم آگے بڑھاتا ہے۔ دونوں ہی بروج میں خودغرضی بھی پائی جاتی ہے، لہٰذا کسی بھی مرحلے پر دونوں کے راستے جدا ہو سکتے ہیں، لہٰذا اس جوڑی کی سفارش نہیں کی جا سکتی۔
|
حمل اور دلو کا ساتھ
|
یہ آگ اور ہوا کا ساتھ ہے۔ دونوں عناصر میں موافقت پائی جاتی ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں بروج میں باہم موافقت کا زاویہ نظر موجود ہے۔ دلو شخصیت کے مثبت پہلو دیانت داری، ہر دل عزیزی، سچائی کی تلاش، مہربان، وجدانی اور جدت پسندی ہے، جب کہ منفی پہلو متلون مزاجی، انوکھاپن، شکی، لمحہ لمحہ رنگ بدلنے والا، غیر روایتی اور سرکش، ڈھلمل یقین ہوتا ہے۔
حمل اور دلو کی جوڑی خاصی دل چسپ اور معنی خیز ہوتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے میں خصوصی کشش محسوس کرتے ہیں۔ دلو کو حمل کی صلاحیتیں، بے باکی اور ہمت و حوصلہ متاثر کرتا ہے، جب کہ حمل کو دلو کی ذہانت، کشادہ دلی، جدت طرازی اور انفرادیت پسندی میں کشش محسوس ہوتی ہے۔ دونوںایک دوسرے کے ساتھ خوش گوار اور کامیاب وقت گزار سکتے ہیں لیکن اس شراکت کو خوش گوار رکھنے کے لیے حمل کو اپنی قابضانہ فطرت پر قابو رکھنا ہوگا، ورنہ دلو اس کے لیے ایک ایسا چیلنج ثابت ہوگا جو اس کا سکون برباد کردے گا اور کسی بھی معرکہ آرائی کی صورت میں حمل اس پر برتری حاصل نہیں کر سکے گا۔
|
حمل اور حوت کا ساتھ
|
یہ آگ اور پانی کا ساتھ ہے۔ دونوں عناصر میں کوئی قدر یگانگت نہیں، بلکہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے یہ دونوں جڑواں برج ہیں۔ ان کے درمیان کوئی زاویہ نظر نہیں ملتا۔ حوت شخصیت اپنی مثبت خصوصیات میں کشادہ دل اور حساس، رحم دل اور ہمدرد، مہربان و متاثرکن، پُرتخیل ہوتی ہے، جب کہ اس کی شخصیت کے منفی پہلو غیریقینی کیفیات، مبہم انداز، کچھ بے پروا اور پے چیدہ، غیرعملی و غیرمتوازن ہوتا ہے۔
حمل اور حوت کی جوڑی ایک حوت شخصیت کے لیے پریشان کن اور اذیت ناک ہو سکتی ہے۔ حساس و جذباتی حوت خواہ مرد ہو یا عورت، محبت میں شریفانہ اور شاعرانہ طور طریقے پسند کرتے ہیں۔ حمل شخصیت کی آتش مزاجی اور جارحانہ رنگ ڈھنگ اسے خوف زدہ کر سکتے ہیں۔ اگر اس جوڑی میں حوت عورت اور حمل مرد کا ساتھ ہوتو ازدواجی رفاقت چل سکتی ہے مگر اس طرح کہ حوت کو محبت اور شریفانہ برتاوکے لیے عمر بھر ترسنا پڑے گا مگر حمل مرد کو اپنی زیادتیوں کا کبھی احساس تک نہ ہوگا۔ بہتر صورت حوت مرد اور حمل عورت کے معاملے میں ہوگی۔
|